پبی (مانند نیوز ) جامعہ دارالہدی نوشہرہ میں سالانہ عظیم الشان علمی، روحانی اصلاحی اجتماع بسلسلہ دستارفضیلت منعقد ہوئی۔جامعہ دارالہدٰی نوشہرہ میں آٹھواں سالانہ علمی،روحانی،اصلاحی اجتماع بسلسلہ دستار فضیلت کانفرنس میں 36حفاظ وقراءکی اکابرین امت کے دست مبارک سے دستار بندی ہوئی۔اس بابرکت تقریب کاآغاز قومی ایوارڈ یافتہ قاری عبدالباسط کی تلاوت سے ہوئی اوریہ عظیم الشان تقریب دوحصوں پر مشتمل تھا۔پہلیحصے میں طلباءکرام نیاپنے اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔دوسرے نشست میں ملک بھر سے آئے ہوئے جید علماءکرام اپنے قیمتی نصائح اور حالات حاضرہ،اسلامی معاشرے کیقیام،علماءکے کردار،مدارس دینیہ کی خدمات اور نوجوان نسل کی تربیت،اْمت مسلمہ کا زوال و بہترین رہنمائی جیسے اہم موضوعات پر پْر مغز خطابات کیے۔اور اس عظیم الشان وپْروقارتقریب کے مہمانان خصوصی جامعہ دارالعلوم اسلامیہ اضاخیل بالاکے مہتمم وشیخ الحدیث مولانا سید نثار اللہ باچا،جامعہ دارلعلوم حقانیہ کے شیخ الحد یث ولی کامل مولنا مغفوراللہ باباجی،جانشین حانقاہ مدنی اٹک یادگار اسلاف پیرطریقت مولناقاضی ارشدالحسینی،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی امیر مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی،فرزاندان مولاناشیخ سمیع الحق مولناخزیمہ سمیع،مولانا مفتی اسامہ سمیع،جانشین شفیق الامت،پیر طریقت مولانا ابوبکر عزیز ہزاروی،مبلغ ختم نبوت مفتی احسان اللہ اتمانزئی،خطیب اسلام مولانا قاری اکرام الحق امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع مردان،پیرطریقت مولانا محمدرفیق باچاصوابی،محمد صدیق باچا?کے جانشین مولاناعبدالرحیم باچا،جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے ترجمان مولناٰ عرفان الحق حقانی،خطیب اسلام شارح مسلم شیخ الحدیث مولناٰ عبدالقیو م حقانی،جامعہ اسلامیہ بانڈہ شیخ اسماعیل تاروجبہ کے مہتمم پیرطریقت مولنا میاں ولی جان حقانی،پیرطریقت مولنا احسان الکریم نقشبندی،اہلسنت والجماعت ضلع نوشہرہ کیامیرمولناٰقاری سید عابدشاہ،جمعیت علماءاسلام ضلع نوشہرہ کیامیرمولنا قاری محمد اسلم،مدرسہ صوت القران کیمہتمم مولنا قاری محمد اسماعیل،جامعہ دارالعلوم نوشہرہ کے مہتمم مولنا ٰمفتی اجمل غنی،جمعیت طلباءاسلام ضلع نوشہرہ کے صدر مولنا قاری نور الحق،جاممعہ شمس العلوم گجئی صوابی کے مہتمم مولانا شمس الحق،قاری ظہور،مدرسہ تعلیم القرآن کے مہتمم قاری محمد اکمل،مدرسہ امہ القراءکے مہتمم مولانا امجد جامعہ صدیقہ کے مہتمم قاری محمد رفیق،جامعہ تحسین القرآن کے ناظم اعلیٰ مولنا انعام الرحمنٰ شانگلوی،سابق سینٹر مولنا قاری عبداللہ? بنوں کے فرزند مولانا قاری عطاءاللہ شاہ اور اس کے علاوہ ملک بھرکے جیدعلماءکرام مشائخ عظام،مصلحین امت، زعمائے ملت، قراءکرام شعرائے عظام،مذہبی وسیاسی رہنماؤں سمیت علاقہ بھرکے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی،جامعہ کے نائب مدیر قاری فضل الرحمنٰ نے تقریب کے آخر میں اجتماع میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،مدیر جامعہ مولنا قاری شمس الرحمٰن اور اکابرین علماءکرام کی دست مبارک سے طلبا ء کرام کی دستاربندہوئی اور ا?خر میں جامعہ دارالعلوم اسلامیہ اضاخیل بالاکے مہتمم وشیخ الحدیث مولانا سید نثار اللہ باچا کی دعا سے تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے