کوہاٹ (مانند نیوز )ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کوہاٹ کے سینئرایڈیٹر، شاعراورادیب عمربادشاہ اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ساٹھ سال کی عمر میں سبکدوش ہوگئے۔اس سلسلے میں جمعرات کے روز ان کے اعزاز میں ڈسٹرک اکاؤنٹس آفس کوہاٹ میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈسٹرک اکاونٹس آفس کے جملہ سٹاف اورافسران نے شرکت کی۔اس موقع پرٹریژری آفیسر محمدارشاد خان اور دیگر ساتھیوں نے عمر بادشاہ کی زندگی اور ان کے ملازمت کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ موصوف پیشہ ورانہ خصوصیات کے حامل تھے۔وہ ایک ایماندار اور قابل آفیسر تھے۔ انہوں نے کبھی اپنی فرائض میں کوئی کوتاہی نہیں کی۔ان کی خدمات دوران ملازمت قابل ستائش رہی ہے۔تقریب کے آخر میں جملہ سٹاف کی جانب سے تحائف پیش کئے گئے اور ان کی صحت مند اورطویل زندگی کیلئے دعا ئیں کی گئیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آخرمیں سبکدوش ہونے والے سینئرایڈیٹرعمربادشاہ نے اپنے اعزاز میں الوداعی تقریب کے انعقاد پراکاؤنٹس آفس کے جملہ سٹاف اور افسران کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوران ملازمت اگر ان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو اس کیلئے وہ معافی کا طلب گارہے۔