کوہاٹ (مانند نیوز)حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کوہاٹ نے اشیاء خورد ونوش کے کاروبار سے وابستہ افراد کیلئے فوڈ سیفٹی لیول ون ٹریننگ کا انعقاد کیاجس میں کاروبار سے وابستہ مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء کو ٹریننگ میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور کام کے دوران خوراک کو جدید طریقوں سے محفوظ کرنے کی تربیت دی گئی۔اس موقع پرٹریننگ کے شرکاء کاکہنا تھا کہ ٹریننگ بہت مفید رہا اوراس کا ان کے کاروبار پر مثبت اثر پڑے گا۔ سوالات و جوابات کا سیشن بھی منعقد ہوا اورشرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔