پشاور(مانند نیوز) چیئرمین اتفاق گروپ آف ہاسپٹلز عبدالحمیدگوڑواڑہ نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدرسعیدا لرحمن صوبے کے تمام کھیلوں کے کھلاڑیوں خصوصا آفشلز کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں انہوں نے پہلے ایشین جیم کے پلیٹ فارم سے پشاوربھرکے تن سازوں کوپروموٹ کیا اوراب پورے صوبے کے تن سازوں کو اپنی صلاحیتوں کالوہا منوانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کررہے ہیں اس سے بڑی اورکیابات ہوگی کہ انہوں نے مسٹرپشاور اور مسٹرکے پی کے مقابلے الگ الگ کروادئیے انہوں نے کہاکہ سعیدکلاسک کا اعزازکسی بھی صورت صوبے میں باڈی بلڈنگ کے بڑے اعزازوں میں سے ایک ہے سعیدالرحمن نے اپنے ساتھ ایک مخلص ٹیم کاانتخاب کیاہے جوان کامیاب مقابلوں کے انعقاد پر مبارکبادکے مستحق ہیں انہوں نے کہاکہ پچھلے اکیس سالوں سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مختلف تقاریب منعقدکرتے رہتے ہیں جو بڑی اچھی روایت ہے انہوں نے کہاکہ پہلے ہم نے ان کے ساتھ تعاون کیا اور آئندہ بھی ہم ان کے ساتھ تعاون جاری ر کھیں گے