اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم کا انتخاب 4مارچ کو ہو گا۔وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 3 مارچ کو جمع ہوں گے، 4 مارچ کو قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی اور اسی روز ہی وزیراعظم کا اپنے عہدے کا حلف لینے کا امکان ہے۔ وزیراعظم بننے کے لئے 169 ووٹ درکار ہیں جبکہ اس وقت مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کو 200 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔