اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عوام مشکل میں ہیں،کوشش ہے ان کی امیدوں پر پورا اتریں، دعا کریں اسمبلی عوام کی امیدوں پر پورا اترسکے۔پارلیمنٹ ہائوس آمد پر میڈیا سے گفتگو میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ دعا کریں اسمبلی عوام کی امیدوں پر پورا اتر سکے اور مشکل وقت میں عوام کے لیے ریلیف کا بندوبست کرسکیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتاہوں،کوششیں ہوگی کہ پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرسکوں۔انہوںمزید کہا کہ تحریک انصاف کے پاس ایک صوبائی اسمبلی موجود ہے، تحریک انصاف کو چاہئے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے