اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر نزہت صادق اور جمعیت علما اسلام (ف)کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا۔سنیٹر نزہت صادق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے منظور کر لیا۔سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا، چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا استعفی منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد جے یو آئی رہنما نے اپنی سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا ہے۔