اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیر اعظم لائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت قرضے درست طریقے سے استعمال کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، عالمی مالیاتی ادارے چاہتے ہیں کہ ان کے قرض کا درست استعمال ہو۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیر اعظم لائیں گے، عوام کے مسائل کے خاتمے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ہمارا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد ہے، تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات ہونگے، تمام معاملات جلد ہو جائیں گے، یہ چوں چوں کے مربے میں حالات درست کرنے کی صلاحیت نہیں۔