راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں ایک قیدی قتل اور ایک زخمی ہوگیا۔جمعرات کے روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں قیدیوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں ایک قیدی قتل اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق جھگڑے کے دوران قتل ہونے والے قیدی کی شناخت اعجاز ربانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس دوران ایک قیدی زخمی بھی ہوا جس کی شناخت عماد علی کے نام سے ہوئی۔حکام نے بتایا کہ عماد علی کو طبی امداد کے لئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حکام نے بتایا کہ مقتول اور زخمی کے جھگڑے کے بارے میں تفصیلات اکھٹی کر رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے