خار(مانند نیوز)سکیورٹی خطرہ کے پیش نظرباجوڑ میں انسداد پولیو مہم کے دوران دفعہ 144 نافذ،ناواگئی بازار سے تجاوزات ہٹا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع باجوڑ میں 3 مارچ 2024 سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران امن و آمان کو بہتر بنانے اور قائم رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے ضلع باجوڑ میں لائسنس یافتہ غیر لائیسنس یافتہ ہتھیار اسلحہ کی نمائش سمیت، موٹر سائیکل ڈبل سواری پر 2 مارچ 2024 سے 8 مارچ 2024 تک مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر انوارالحق کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ دریں اثناء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی احسان الرحمن نے تحصیلدار ناواگئی کے ہمراہ ناواگئی بازار کا اچانک دورہ کیا۔بازار میں عارضی تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد عارضی تجاوزات کو فوری طور پر ہٹادیا گیا۔قصائیوں، ہوٹلوں اور کریانہ دوکانوں کے صفائی اور نرخنامہ کو چیک کیا گیا۔عارضی تجاوزات سے بازار ٹریفک کو بند کرنے کے جرم میں چار افرادکو چالان کرکے /3000 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ پرائس لسٹ کی پابندی کریں بصورت دیگر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے