دیر(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنرلوئر چترال محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لوئر چترال گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی نے چترال بازار میں دکانوں,سبزی فروشوں ہوٹلوں,بیکریز، تندوروں, پولٹری شاپس اور مختلف کاروباری مراکز کا دورہ کیا۔ گرانفروشی، ناقص صفائی، عارضی تجاوزات اور غیر معیاری و زائدالمیعاد اشیاء ضبط کر کے متعلقہ دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی- انہوں نے متعدد دکانداروں کو خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر جرمانہ کیا اور ان کے دکانوں کو سیل کر دیا گیااور دیگر کے خلاف مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے مراسلہ متعلقہ تھانے کو ارسال کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ بیکریز اور ہوٹلوں میں ناقص صفائی پر ہوٹلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی- تمام ہوٹلوں، پولٹری شاپس, تندوروں اور بیکرز کو متعدد بار تنبیہا ت دی گئی تھیں کہ وہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں،دکانداروں کو بھی واضح کر دیا گیا تھا کہ وہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو سرکاری نرخنامے کے مطابق یقینی بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے