اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)مسلم لیگ نواز اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان حکومت سازی کا معاہدہ طے پا گیا۔عام انتخابات 2024 کے بعد حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ نواز اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جبکہ تین نکاتی معاہدے پر دونوں جماعتوں کے قائدین نے دستخط بھی کردیئے۔معاہدے کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لئے مسلم لیگ نواز کو ووٹ دیا جائے گا۔دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے چارٹر کے مطابق آئینی ترامیم ترجیح ہوگی جبکہ بلدیاتی نظام اور کراچی کے مسائل کا حل بھی معاہدے کا حصہ ہے۔معاہدے کے بعد ایم کیو ایم قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی بجائے حکومتی بنچز پر بیٹھے گی۔