اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)تحریکِ انصاف کے سینئر سیاسی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اس ایوان میں اجنبی لوگ موجود ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو جعلی مینڈیٹ پر ایوان میں آئے ہیں، قیدی نمبر 804 کو قائد ایوان کی سیٹ پر بٹھائیں گے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران عمر ایوب نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب قومی اسمبلی میں بے ضابطگیاں ہوں گی تو نعروں سے گلا خراب تو ہوگا، گلا خراب ہو یا کٹ جائے ہم نے آواز اٹھانی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایوان میں اس وقت فارم 47 کی وجہ سے اجنبی موجود ہیں، جنہوں نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا، جناب سپیکر عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں۔عمر ایوب نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو ایوان سے باہر نکالا جائے۔اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ لوگ احتجاج کریں لیکن ایوان کی کارروائی بھی چلنے دیں۔عمر ایوب نے کہا کہ اس ہائوس میں گھس بیٹھیے آکر بیٹھ گئے ہیں، ہماری خواتین کی سیٹس مکمل نہیں، ہماری خواتین ہائوس میں نہیں، کیسے سپیکر کا الیکشن کنڈکٹ کر سکتے ہیں، فارم 45 کچھ اور کہہ رہا ہے اور فارم 47 کچھ اور کہہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اصلی مینڈیٹ کے حقدار بانی پی ٹی آئی ہیں، آپ نے ہمارے سر کے تاج ہمارے ورکر کو جیل میں رکھا، ہائوس نامکمل ہے، آپ کیسے پراسس کو مکمل کرسکتے ہیں، آپ اس ہائوس کو کیسے چلا سکتے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے