اسلام آباد(مانند نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ 8 فروری کو خاموش انقلاب آیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو پاکستان کے غیور عوام نے بانی پی ٹی آئی کے نظریے کو ووٹ دیا، اگر 8 فروری والے ووٹ شمار کر لئے جائیں تو ہماری قومی اسمبلی کی 180سیٹیں بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 92 ووٹ ہیں، اگر 180 سیٹوں کے ساتھ سپیشل سیٹیں ملائیں تو ہماری 235 سیٹیں بنتی ہیں۔ عامر ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ووٹ کے بھی چور ہیں اور قومی خزانے کے بھی، یہ کس بے حسی اور بے شرمی کے ساتھ ایوان میں بیٹھے ہیں؟

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے