اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)نئے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی تقریب حلف برداری آج (پیر کو) ہوگی، ایوان صدر میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ صدر مملکت عارف علوی منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے عہدے کا حلف لیں گے۔آرمی چیف اور دیگر سروسز چیفس سمیت اعلیٰ سرکاری حکام حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔ نگران وزیراعظم، گورنرز،وزرائے اعلیٰ،ارکان اسمبلی اور سیاسی وسماجی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔