پشاور(مانند نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں،برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی اور 43 افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے نے گزشتہ پانچ دنوں کے دوران صوبہ بھرمیں جاری بارشوں سے حادثات کی رپورٹ جاری کردی۔ بارشوں کے باعث 46 گھر مکمل تباہ ہوئے اور 346 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق اب تک مختلف حاداثات میں 35 افرادجاں بحق جبکہ 43 افرادزخمی ہوئے، بارشوں اور برف باری سے 76 مویشی ہلاک ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے چارسدہ، لوئر دیر،اپر دیر، باجوڑ، خیبر، نوشہرہ، پشاور کے متاثرین میں سامان تقسیم کیا گیا۔دوسری جانب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)حکام کے مطابق خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے