سخاکوٹ(مانند نیوز) حلقہ پی کے 24ملاکنڈ 2سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی نے کہا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران جو وعدے کئے ہے سب کو پوراکر کے دکھائیں گے۔غریب عوام کیلئے احساس پروگرام، لنگر خانے پناگاہوں کی بحالی سمیت رمضان پیکج جلد شروع ہوجائے گی۔مرکزاور پنجاب میں ہماری مینڈیٹ چوری کرناعوام دشمنی کے مترادف ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کانتیجہ فارم45پر موجود ہے جس کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت فارم 47میں تبدیل کیا گیاجس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ ملک میں عوام کی رائے کی کوئی اہمیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قائدین کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھے گے۔ نومنتخب ایم پی اے پیر مصور خان غازی نے کہا کہ گذشتہ دور حکومت کے ادھورے چھوڑے ہوئے کاموں کوپایہ تکمیل تک پہنچاؤنگا اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑونگا