سخاکوٹ(مانند نیوز) ویلج کونسل سخاکوٹ بازار کا ایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین ساجد حسین مشوانی منعقد ہوامیں جنرل کونسلر عمران خان، کسان کونسلر محمدانور لالا اور خاتون کونسلر فریال سمیت سیکرٹری آصف اقبال نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کاجائزہ لیا گیااور متعلقہ حکام سے اپیل کی گئی کہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کاازالہ کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ مالی امداد کی جائے۔اس موقع پر تحصیل درگئی بالخصوص سخاکوٹ میں بجلی وگیس کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سمیت ضلع ملاکنڈ میں ٹیکسوں کے نفاذپر تشویش کااظہار کیا گیااور کہا گیا کہ ضلع ملاکنڈ کے عوام پہلے سے، سیلاب، زلزلہ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متاثرہوچکے ہیں اس لئے یہاں کے عوام پر ٹیکسوں کانفاذظلم وزیادتی ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ساجد حسین مشوانی، عمران خان اور محمدانورلالا نے کہا کہ اب صوبے میں منتخب حکومت بن چکی ہے اس لئے فوری طور پر ویلج کونسلوں کے منتخب ممبران کوترقیاتی فنڈزکے اجراء کویقینی بنایا جائے اور چونکہ منتخب ویلج کونسل ممبران کے دو قیمتی سال فنڈز کے عدم دستیابی کے باعث ضائع ہوچکے ہیں اس لئے انہیں توسیع دی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے