پشاور(مانند نیوز) خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان کے اہلکاروں کے لیے خیبر پختونخوا سیلز ٹیکس آن سروسز کہ کی فیبز یعنی فائنانشل اکاؤنٹنگ اینڈ بجٹنگ سسٹم کے ذریعے سے وصولی پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا انعقاد عالمی ادارے ورلڈ بینک کے تعاون سے پشاور سرینا ہوٹل میں کیا گیا جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ورکشاپ میں اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان کے اہلکاروں کو فیبز کے نمائندوں کی جانب سے تربیت دی گئی اور ان کو سکھایا گیا کہ خیبر پختونخوا سیلز آن سروسز کو کس طرح فائنانشل اکاؤنٹنگ اینڈ بجٹنگ سسٹم کے ذریعے سے وصول کیا جائے گا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی محترمہ فوزیہ اقبال نے کہا کہ آج کا دن خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی تاریخ میں ایک اہم سنگین کی حیثیت رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فیبز کے ذریعے خیبر پختونخوا سیلز ٹیکس آن سروسز کی وصولی کے اجراء سے نظام میں شفافیت آئے گی، خیبر پختونخوا کا سیلز ٹیکس آن سروسزغلطی سے فیڈرل بورڈ اف ریونیو یا دیگر اداروں کے پاس نہیں جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے محاصل میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے ورکشاپ کے انعقاد پر ورلڈ بینک، فیبز اور اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔بعد میں ڈائریکٹر جنرل کے پی آر اے مہمانوں کو یادگاری شیلڈ بھی دیے۔ورکشاپ کہ ابتدائی کلمات میں خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ایڈوائزر برائے ٹیکس انفورسمنٹ جناب فضل امین شاہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے افسران کی یہ کوشش رہے گی کہ اکاؤنٹنٹ جنرل اف پاکستان کے اہلکاروں کے لیے اس سسٹم میں جتنی ہو سکے آسانی پیدا کرے۔