پشاور(مانند نیوز) پشاور میڈیکل کالج میں دو روزہ 17 ویں قومی انڈر ریسرچ کانفرنس کا باضاطہ افتتاح ھوا۔ نامور ماہر تعلیم اور محقق پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد سواتی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ہلتھ کیر کمیشن کی چیف ایگزیکٹیوڈاکٹرندیم گیسٹ آف آنر تھے۔پشاور میڈیکل کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سعید انور، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد امان خان اور پرنسپل پشاور ڈینٹل کالج پروفیسر شمیم اختر سمیت ممتاز ماہرین طب اورمحققین نے تقریب میں شرکت کی۔ تحقیقی کانفرنس ملک کیمختلف طبی اداروں اور یونیورسٹیوں کے ابھرتے ہوئے محققین کو اکٹھا کرنے کے لیے منعقدکیاگیا ہے۔اس کا مقصد نوجوان محققین کو اپنے تحقیقی کام کے پیش کرنا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اس موقع پرڈاکٹر ظہور سواتی،ڈاکٹر ندیم،شاہد وارثی،پروفیسر حفیظ الرحمن اور ڈاکٹر ہالہ رجب نے خطاب کیا۔دو روزہ کانفرنس کے دوران مختلف سرگرمیاں جن میں کوئز، ریسرچ پوسٹر،ویڈیو گرافی، زبانی تحقیقی کے مقابلوں کے علاوہ ریسرچ سکل سٹیشنز، پینل ڈسکشن، ورکشاپ،ہینڈ آن سیشن بھی شرکاء کے عملی اورعلمی تربیت کیلئے منعقد کئے جائینگے۔کانفرنس کا مقصد طبی تحقیق کے میدان میں سیکھنے اور اختراعی خیالات کےتبادلے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔کیپشن:پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد سواتی پشاور میڈیکل کالج میں دو روزہ 17 ویں قومی انڈر ریسرچ کانفرنس کا افتتاح کررہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے