بٹگرام (مانند نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان آج ڈی پی او بٹگرام محمد آصف گوہر مرحوم کی رہائش گاہ پرقلندرآباد گئے اور غمزدہ خاندان کیساتھ دلی ہمدردی، دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔آئی جی پی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس عطاء فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آئی جی پی نے مرحوم کی گراں قدر پولیس خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آصف گوہر کو پولیسنگ بالخصوص تفتیشی اُمور پر ملکہ حاصل تھااور مختلف مقدمات میں اُنکی کی گئی تفتیش فورس کے افسران کے لیے قابل تقلید اور مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے میرے ساتھ ہزارہ ریجن میں کئی اہم پوسٹوں پر فرائض انجام دئیے اور ہر سیٹ پر اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہیں جو بھی ٹاسک حوالہ کیا گیا تو انہوں نے توقعات سے بڑھ کر اُسے پورا کیا۔آئی جی پی نے کہا کہ محمد آصف گوہر پولیس فورس کا قیمتی اثاثہ تھے اور ان کی اچانک وفات سے پولیس فورس ایک مخلص،ایماندار اور پروفیشنل پولیس آفیسر سے محروم ہوگئی ہے۔آئی جی پی نے مزید کہا کہ محمد آصف گوہر کی وفات سے جو خلائپیدا ہوا ہے وہ تادیر پُر نہ ہوسکے گا۔آئی جی پی نے کہا کہ ملازمت کے سفر میں ایک قابل ساتھی کی اچانک جُدائی کسی صدمے سے کم نہیں اور کہا کہ پولیس فورس میں ان کی خدمات کے اعتراف میں کسی عمارت یا بلاک کو ان کے نام سے منسوب کیا جائیگا۔آئی جی پی نے مرحوم کے اہل و عیال کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا یقین بھی دلایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے