ریاض(مانند نیوز) سعودی وزارت اطلاعات نے4ہزار ٹرینیز کو تربیت دینے کے لئے 3میڈیا اکیڈمیاں قائم کر دیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے ریاض میں سحور الاعلام میٹنگ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وزارت نے 3 ہم آہنگ میڈیا اکیڈمیزقائم کی ہیں جن کا مقصد 2 سال میں 4ہزار سے زائد ٹرینیز کو 3 تعلیمی ٹریکس کے ذریعے تربیت دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کام 3 تعلیمی ٹریکس کے ذریعے ہوگا، جس میں 50 نظریاتی اور عملی مضامین اور خصوصی پروگرام ہوں گے، جو بڑی بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزارت اس شعبے میں تیزی سے عالمی ترقی کی روشنی میں مصنوعی ذہانت کے شعبوں سے فائدہ اٹھانے اور اس میں تعاون کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔سعودی میڈیا مصنوعی ذہانت کے مرکز کے طور پر ایک اہم کھلاڑی ہوگا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو قومی تعاون کے ساتھ قائم کیا گیا اور جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیمپ سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے اشتراک سے قائم کیا گیا جس میں 2ہزارسے زیادہ نوجوان مرد و خواتین کو جدید اندرونی اور بیرونی پروگرامز اور کورسز میں تربیت دی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے