ہنگو (مانند نیوز)ہنگو تھانہ سٹی پولیس کا منشیات سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی، موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 18 کلو گرام اعلی کوالٹی کے چرس برآمد کرکے 2 منشیات سمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ سٹی فیاض خان نے بتایا کہ ڈی پی او محمد خالد کے خصوصی احکامات پر عبدالعلی چیک پوسٹ پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 18 کلو گرام چرس اور 1 پستول بھی برآمد کر لیا ہے چرس کو وزیرستان سے براستہ ہنگو کوہاٹ سمگل کئے جا رہے تھے۔ موقع پر 2 ملزمان سخی الرحمان سکنہ وزیرستان اور امین سکنہ ہنگو بلیامینہ کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے