وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقہ تنائی میں آل پاکستان علی کاروان نائٹ ٹورنامنٹ زور و شور سے جاری ہے، الیون سٹار غواخواہ نے ینگ مغل وانا کو 1 گول سے شکست دے کر جیت اپنے نام کر لی۔ سابق ایم این اے علی وزیر کے تعاون سے منعقدہ اس ٹورنمنٹ میں پورے وزیرستان سے مختلف ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں تماشائیاں گراؤنڈ کا رخ کرتے ہیں، یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان کے طلباء نے ہمیشہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں میں بھی ہمیشہ اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کے میدان کا آباد ہونا بہت ضروری ہے، علاقے میں کھیل امن کی نشانی ہیں اور جہاں کھیلوں کی سرگرمیاں ہوں گی وہاں امن اور خوشحالی ہوگی۔ وزیرستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے سہولیات اور مواقع فراہم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انضمام کے بعد قبائلی علاقے میں امن، ترقی اور حوشخالی کی امید پیدا ہوئی تھی مگر سول انتظامیہ کی عفلت و بے بسی سے علاقے میں مایوسی پھیل چکی ہیں۔ اس طرح کی عوامی سرگرمیاں جنوبی وزیرستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام دیتا ہے۔ اس ٹورنامنٹ نے لوگوں کو نہ صرف تفریحی مواقع فراہم کیے بلکہ ایک دوسرے سے میل جول اور تعلقات کا بھرپور موقع بھی فراہم کیا۔ اس طرح کے کھیلوں کا منظرنامہ مقامی لوگوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور معاشرے میں ہم آہنگی اور اتحاد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔