بریکوٹ(مانند نیوز ) صوبائی معاﺅن خصوصی برائے ہاﺅسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے کہاہے کہ افغان بارڈر پر عوام کے اربوں روپے خرچ کرکے ملک میں امن قائم نہ ہوسکا اور آئے روز ملک میں بدامنی میں اضافہ ہوتا جارہاہے ۔وقت آچکاہے کہ عمران خان ،بشریٰ بی بی کو رہا کیا جائے اور مراد سعید کو منظر عام پر لایا جائے ۔عوامی مینڈیٹ کو جس طرح چوری کیا گیا اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی پاکستان جمہوری ملک نہیں بلکہ یہاں پر ایک مخصوص طبقہ قابض ہو کر اپنے من پسند فیصلے کرکے ملک کو تباہ کردیا ۔پی ڈی ایم حکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر شپ ،عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ بیورکریسی،پولیس اوراسٹلیشمنٹ نے جو ظلم کیا ہے وہ آج بھی ہمیں یاد ہے ۔عوام نے حق کے ساتھ دے کر آج یہی ادارے ہمارے پاو ¾ں میں پڑے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بریکوٹ چوک میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پی ٹی آئی ایم پی کے5 اختر خان ایڈوکیٹ ،چیرمین تحصیل بریکوٹ کاشف خان ،تحصیل بریکوٹ سیپکر فضل ودود باچہ ،یوتھ صدر تحصیل بریکوٹ حنیف خان کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو جھوٹے مقدموں میں پھنسا کر جیل بھیج دیا گیا کیونکہ انہوں نے اصولوں پر سودبازی نہیں کی اور عوامی مفاد ات کو مدنظر رکھنے ہوئے زندان قبول کی اس طرح مراد سعید نے سوات میں ایک بار پھر بدامنی شروع کرنے کی بھر پور مخالفت کی جس کی وجہ سے انہیں غائب کردیا گیا اگر آج بھی انہوں نے اسٹبلیشمنٹ کے ہاں میں ہاں ملا دی توانہیں پروٹول میں لایا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے امن و استحکام کے نام پر ہر سال بجٹ میں اربوں روپے لیتے ہیں مگر ملک میں امن نا م کی کوئی چیز نہیں ہے ۔آج بھی ملک انہی کی وجہ سے کنگال ہوچکاہے اور ہر طرف بد امنی اور عدم استحکام ہے ۔مزید براں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کارکنوں کے ہمراہ عمران خان کی رہائی کے لئے اسلام آباد میں بھر پور احتجا ج کریں گے اور ہمارا یہ احتجاج اس وقت تک رہے گا جب تک عمران خان رہا نہیں ہوتے ۔