سخاکوٹ(مانند نیوز) درگئی با ایسوسی ایشن تحصیل درگئی ملاکنڈسال2024/25کے انتخابات مکمل۔اتفاق رائے سے غفارگل خان ایڈوکیٹ کو بلامقابلہ صدر جبکہ جاسم علی خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب۔ چیئرمین الیکشن بورڈتحصیل بارایسوسی ایشن ملاکنڈمحمدفاروق جان ایڈوکیٹ،ساجدخان ایڈوکیٹ اورمحمدریاض ایڈوکیٹ جو نیئرکی طرف سے جاری ہونے والے پریس ریلیزکے مطابق سینئروکیل غفارگل خان ایڈوکیٹ کوتحصیل بارایسوسی ایشن ملاکنڈکوصدر،جاسم علی خان ایڈوکیٹ کوجنرل سیکرٹری،عزیزالرحمان ایڈوکیٹ کونائب صدر،ذاہدخان ایڈوکیٹ کوجائینٹ سیکرٹری، اسلام خان ایڈوکیٹ کوفنانس سیکرٹری جبکہ اسراراحمدخان ایڈوکیٹ کو سیکرٹری لائبریرین چن لیاگیا۔اس موقع پرسابق صدردرگئی بارایسوسی ایشن فضل احمدخان ایڈوکیٹ،حنیف خان ایڈوکیٹ،محمدفاروق جان ایڈوکیٹ اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب کابینہ ممبران کومبارک باددی اورکہاکہ انشااللہ انکے قیادت میں درگئی بارایسوسی ایشن کے وکلاء برادری کودرپیش مسائل ومشکلات ترجیحی بنیادوں پرحل ہونگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے