مکہ مکرمہ(مانند نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آخری عشرے شروع ہوتے ہی مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت تمام دیگر مساجد میں اعتکاف کا آغاز ہوگیا۔ حرم شریف اور مسجد نبوی میں ہزاروں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے، حرمین انتظامیہ نے اعتکاف کے لیے پورٹل کے ذریعے ہزاروں پرمٹ جاری کیے، معتکفین کے لیے خصوصی دروازے مقرر کیے گئے اور تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔معتکفین کو آبِ زم زم کی فراہمی کے ساتھ تلاوت کے لیے قرآن کریم کے نسخے بڑی تعداد میں رکھے گئے ہیں، لاکھوں عمرہ زائرین مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں قیام اللیل میں بھی شریک ہوں گے۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے