پشاور (مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ پشاور پریس کلب کی جانب سے صحافیوں کیلئے انکی جسمانی و ذہنی صحت کیلئے رمضان سپورٹس گالہ جیسی سرگرمیاں منعقد کرنا خوش آئیند ہے اور رمضان المبارک میں بھی ورزش اور چہل پہل کی سما قائم رکھنا قابل تحسین ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کو بھی صحافیوں کے طرز پر کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات پشاور پریس کلب میں منعقدہ نائٹ سپورٹس گالا کے حوالے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیااپنے خطاب میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس سال میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صحافیوں کے لیے کئی ترقیاتی اقدامات اٹھائے ہیں اور آئندہ بھی انکی حکومت کی ترجیحات میں شامل رہے گااس موقع پر صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو نے صحافیوں کے لیے 1 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا اور عملی کھیل میں حصہ لے کر صدر پشاور پریس کلب ارشد عزیز ملک کے ہمراہ بیڈمنٹن کھیلا۔ پروگرام کے آخر میں پشاور پریس کلب انتظامیہ نے صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کو سوینئر بھی پیش کیاواضح رہے کہ پشاور پریس کلب کے زیر انتظام رمضان سپورٹس گالہ میں تقریباً 200 صحافی حصہ لے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے