اپر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے کیٹگری ڈی ہسپتال بونی کا دورہ کیا۔انہوں نے دورے کے موقع پر ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کے لئے میسر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود عملے سے ملاقات کی اور ان سے ان کے روزمرہ کے معاملات سے متعلق گفتگو کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیکل آفیسرز سمیت تمام عملے کو مریضوں کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف کاروباری مقامات کا بھی معائنہ کیا اور سرکاری نرخنامے چیک کئے۔ انہوں نے کاروباری حضرات کو آگاہ کیا کہ رمضان المبارک کے مبارک مہینے کے دوران منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں بصورت دیگر سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔