xr:d:DAF5q5YTf5Y:25,j:6815487407714842859,t:24011215

ملاکنڈ (مانند نیوز)ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے مارچ کے مہینے میں مجموعی طور پر 298 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے ترجمان محمد عاصم خان کیجانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے گزشتہ مہینے مجموعی طور پر 298 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے جس میں سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 244 ہیں۔اس کے علاوہ 28 ٹریفک حادثات، 11 آتشزدگیاں، 02 گولی لگنے اور تشدد کے واقعات، 05 بلڈنگ کولیپس، 08 دیگر متفرق واقعات میں خدمات سرانجام دئیے۔ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے مجموعی طور پر 282 افراد کو بچایا جبکہ 06 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جانبحق ہو گئے تھے۔ریسکیو 1122 کی بنیادی حادثاتی ایمرجنسیز کے علاوہ ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس1122 نیبھی جنوری کے مہینے میں 195 مریضوں اور زخمیوں کو ضلعے کے مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کر دیئے گئے، جن میں 71 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 124 مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسر ارشد اقبال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122 کے خدمات بلا کسی تفریق کے فراہم کئے جائیں. ریسکیو1122 ملاکنڈ نے ضلع بھر میں روز مرہ کی بنیاد پرلوگوں کو بنیادی زندگی اور آگ سے بچاو کے متعلق تربیت فراہم کیں جن میں سکول، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری و پرائیوٹ ادارے، اور دیگر ادارے شامل ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے