دیر (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی آمین گنڈاپور کی احکامات پر ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کے افسران نے مختلف بازاروں میں یوٹیلٹی سٹورز، سبزی کی دکانیں، نانبائیوں، چکن فروشوں اور عام دکانوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کیں۔حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر کئی دکانداروں کو سختی سے خبردار کیا گیا جبکہ متعدد دکانداروں سے قانونی کاروائی کیلئے قومی شناختی کارڈ تحویل میں لے لیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران کا کہنا تھا کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں مانیٹرنگ ڈیسک یا کنٹرول روم نمبرز پر رابطہ کریں۔