اسلام آباد (مانند نیوز) ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے 1 ارب ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کیے جانے کا امکان ہے۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے شیئرز سعودی عرب کو فروخت کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری آئندہ ماہ میں کیے جانے کی تیاریاں ہیں۔یہ بھی پڑھیے ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ لندن میں طے پاگیا، حکومت بلوچستان وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کمیٹی بنائیں گے۔ذرائع وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ کمیٹی میں وزارتِ خزانہ، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور وزارتِ توانائی کے حکام شامل ہوں گے۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کمیٹی بنانے کے لیے وزارتِ خزانہ اور توانائی کی سمری بھیجی جائے گی۔ذرائع وزارتِ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل کے بعد کمیٹی ممبران حتمی بات چیت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی معاہدہ ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے