ہری پور (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ہری پورخان محمد کا ڈی پی او ہری پورسلیمان ظفر کے ہمراہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر غازی میں فارنرز پراجیکٹس کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمدنے ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفرکے ہمراہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر غازی میں فارنرز پراجیکٹس کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غازی،ڈی ایس پی سرکل غازی اور ایس ایچ او تھانہ غازی اور دیگر سکیورٹی اداروں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ہری پورنے مختلف پراجیکٹس کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر؎ افسران جی ایم تربیلہ،پاور ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر تربیلہ سکیورٹی نے تربیلہ ڈیم میں جاری پرجیکٹس اور فارنرز سکیورٹی کے حوالے سے انھیں بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمدنے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فارنرز کی سکیورٹی اولین ترجیع ہے۔فارنرز سکیورٹی کے حوالے سے جاری SOPs پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ڈی پی او ہری پور نے ایس ڈی پی او سرکل غازی کو ہدایات دیتے کہا کہ موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر الرٹ اور چوکس رہ کر ڈیوٹی کریں فارنرز کی سکیورٹی کو وقتا فوقتا چیک کریں اور انہیں چوکس رہ کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے