ڈپٹی کمشنر ہری پورخان محمد نے ضلع ہری پور میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے روٹی کا نیا ریٹ مقرر کر تے ہوئے 100گرام روٹی کی قیمت پندرہ روپے جبکہ 200 گرام روٹی کی قیمت تیس روپے کر دی ہے۔ نئی قیمتوں کا تعین ڈپٹی کمشنر ہری پور نے روٹی کا ریٹ مقرر کرنے کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہری پور، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ہری پور اور نان بائی ایسوسی ایشن کے وفد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پورخان محمد نے کہا کہ مقرر کردہ روٹی کے نرخوں کو فوری طور پر لاگو کیا جائے۔ تمام نان بائی اپنے تندور میں وزن کی پیمائش کر نے لئے ڈیجیٹل مشین رکھیں۔اس کے علاوہ تندور اور اشیاء خورد نوش کے سٹورز کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور روٹی کے ریٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے۔کسی بھی شکایت کی صورت میں درج ذیل نمبر پر اطلاع دیں 0995920207/.
09959210133

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے