اسلام آباد(مانند نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا طویل عرصے کے بعد دوبارہ بڑی اسکرین پر اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرنے کے لیے تیار ہیں۔پریتی زنٹا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی آنے والی فلم ’لاہور 1947‘ کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں فلم ’لاہور 1947‘ سیٹ پر موجود ہوں اور ابھی اس کی شوٹنگ ہو رہی ہے‘۔عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں پریتی زنٹا کے ساتھ سنی دیول مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔عامر خان پروڈکشنز نے گزشتہ سال اکتوبر میں یہ فلم بنانے کا اعلان کیا تھا، جس نے ریلیز سے قبل ہی بہترین کہانی اور کاسٹ میں نامور اداکاروں کے نام ہونے کی وجہ سے فلمی شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔یاد رہے کہ پریتی زنٹا آخری بار 2018ء میں فلم’بھیا جی سپر ہٹ‘ میں اداکاری کرتے نظر آئی تھیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں بھی مرکزی کردار سنی دیول نے ہی ادا کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے