اورکزئی (مانند نیوز)حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اورکزئی نے اپراورکزئی میں گورنمنٹ پرائمری سکول غنڈاکی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں تمام سرکاری محکموں کے متعلقہ حکام کے علاوہ علاقہ مشران اورعام لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔لوگوں نے کھل کر اپنے مسائل و مشکلات سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔سرکاری حکام نے کھلی کچہری میں پیش کردہ معمولی نوعیت کے مسائل موقع پر ہی حل کر دیئے جبکہ باقی ماندہ مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ڈیڈلائن کے ساتھ بھیج دیئے۔انتظامیہ نے یقین دلایا کہ عوام کو ان مسائل کے حل پر پیش رفت سے برابر آگاہ رکھا جائے گا اور کھلی کچہری میں جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے