ہنگو(مانند نیوز) ملیریا کے عالمی دن کی مناسب سے تقریب،سرکاری محکموں کے افسران،محکمہ ہیلتھ سمیت مختلف آرگنائز یشز کی شرکت،ملیریا کنٹرول کرنے میں عوامی آگاہی مہم کلیدی کردار ادا کرتی ہے،محکمہ صحت اور دیگر ادارے ملیریا کے متعلق عوامی شعور بیدار کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،تقریب سے ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد احسان وحید،کوار ڈینیثر ملیریا کنٹرول پروگرام سید آفتاب حسین اور دیگر کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق ملیریا کے عالمی دن کی مناسبت سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو کے کانفرنس روم میں تقریب اک انعقاد کیا گیا۔ملیریا کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام تقریب میں ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان وحید،ایم ایس ڈاکٹر نواب علی،ملیریا کنٹرول پروگرام کوارڈینیٹر سید آفتاب حسین،ڈی ایم یو انچارج دوست محمد،انڈس ہسپتال کی طرف سے ڈاکٹر بشیر، اسرار احمد اورکزئی،فرنٹیر پرائمری ہیلتھ کئیر آرگنائزیشن کے نمائندگان،ڈاکٹر کبیر خان،ڈاکٹر اسد،ڈاکٹر ضیا الرحمن،ایچ آر ایس پی کے ڈائریکٹر ناصر اکبر اور کزئی،حامد رضا،ٹی ایم اے،محکمہ ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کے نمائندگان،ایل ایچ ویز،سوشل ورکرز سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان وحید,ملیریا کنٹرول پروگرام کے کوآرڈینیٹر آفتاب حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ آج دنیا بھر میں ملیریا کے متعلق آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے اسی مقصد کے لیے یہ تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔مقررین نے کہا کہ ملیریا کنٹرول کرنے کے لیے آگاہی پروگراموں کا انعقاد اشد ضروری ہے جبکہ ضلع ہنگو میں ملیریا کنٹرول پروگرام کے تحت کئی مراکز کام کر رہے ہیں جہاں عوام کے لیے مرض کی تشخیص اور مفت علاج کی تمام سہولیات دستیاب ہیں۔اس موقعہ پر عوامی آگاہی واک بھی نکالی گئی جس کی قیادت ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان وحید اور ملیریا کنٹرول پروگرام کے کوآرڈینیٹر آفتاب حسین نے کی۔