ہنگو(مانند نیوز) ڈی آر سی سسٹم کے تحت علاقائی مسائل اور تنازعات حل کرنے میں بھر پور مدد ملی ہے،ڈی آر سی نظام پختون کلچر اور اسلامی اقدار سے مطابقت رکھتا ہے،ڈی آر سی ممبران انسانی خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر تنازعات کو حل کر رہے ہیں،ضلع ہنگو کی ڈی آر سی کی کارکردگی لائق ستائش ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو محمد خالد خان نے ڈی آر سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر تنازعات مصا لحاتی کمیٹی کے چیر مین حاجی قاسم خان،ظہیر حسین،حاجی امین اللہ،حیات وزیر بنگش،ٹکا خان،محمد ضیا الحق،سمیت ڈی آر سی کے ضلع بھر کے ممبران،ڈی ایس پی فلک نواز اور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ڈی آر سی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو محمد خالد خان نے کہا کہ ڈی آر سی کا تصور اسلامی تعلیمات اور پختون کلچر سے عبارت ہے اس نظام کے تحت عوام کے تصفیہ طلب معاملات ایسے انداز میں حل ہوتے ہیں کہ دونوں فریقین فیصلوں کو ہنسی خوشی تسلیم کرتے ہیں انہوں نے کہا ڈی آر سی کا تجربی اسلام آباد میں کیا گیا جس کی کامیابی کے بعد اسے کے پی کے میں متعارف کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام اور پولیس کے کام میں مصالحاتی کمیٹیوں کی معاونت کے حوالہ افزا نتائج برآمد ہو رہے ہیں،ڈی پی او محمد خالد خان نے کہا کہ ڈی آر سی ممبران کو کسی قسم کی مراعات نہیں ملتی پھر بھی یہ ممبران خدمت خلق کا جزبہ کیتحت عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور یہ بہت بڑی عبادت ہے۔انہوں نے کہا عدالتی فیصلوں کے نتیجہ میں فریقین میں مصالحت نہیں ہوتی البتہ ڈی آر سی کے فیصلوں نے دیرینہ دشمنی کے راستے روکے ہیں اور فریقین کو بغل گیر کیا ہے۔محمد خالد خان نے کہا کہ ڈی آر سی ہنگو کی کارکردگی انتہائی پرکشش ہے جس کی بنیادی وجہ اس کے ممبران میں خدمت خلق کا جزبہ اور خلوص ہے۔انہوں نے کہا تنازعات کے حل اور معاشرے میں پیار و محبت کی حوصلہ افزائی اور نسل در نسل دشمنیوں کو روکنے میں مصالحاتی کمیٹیوں کے کردار کا معترف ہوں اور کمیٹی ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اس موقعہ پر ڈی آر سی چیرمین حاجی قاسم خان،حسن خان ایڈوکیٹ،ظہیر حسین،محمد ضیا الحق،حاجی امین اللہ اور دیگر ممبران نے خطاب کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈی آر سی کے فیصلوں کی تائید اور کارکردگی کی ستائش اپنے لیے بڑا اعزاز قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کمیٹی بلا خوف میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔اور ڈی پی او ہنگو محمد خالد خان کے تعاون پر ممبران نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔