بٹ خیلہ (مانند نیوز)ملاکنڈ ڈویژن کے ملازمین کی نمائندہ تنظیموں اور مزدور یونینزنے ظالمانہ پنشن اصلاحات واپس لینے کنٹریکٹ پر بھر تی اور محکموں میں سیاسی مداخلت فوری بندکرکے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں دوسو فیصداضافے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اپنے حقوق کے تحفظ اور جائز مطا لبات کی منظوری کیلئے احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دی ہے اس سلسلے میں پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے صوبائی چیئر مین صدر ایپکا خیبر پختونخواوزیر زادہ کی صدارت اور پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صوبائی صدر گل زمین کی میزبانی میں بٹ خیلہ میں نمائندہ تنظیموں کے عہدیداروں کا اہم اجلاس ہوا اس موقع پر مرکزی صدر ایپکافضل غفار با چہ صوبائی صدر ایم ایل ایف اصغر خٹک سابق صدر آگیگا اسلام الدین مزدور رہنما گل زمین سمیت مختلف اضلاع سوات بونیر دیر شا نگلہ اور ملاکنڈکی نمائندہ تنظیموں کے رہنماؤں ہادیہ خان چمن آرالطیف احمد علی محمد اختر منیر خضر حیات سہیل خان پیر سعید خان اقبال زمان رحمن گل رخسار محمد پیر سلیم خان اور صا حب روان نے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی ایما پرملازمین کی پنشن میں کٹو تی فوری ختم کرکے دوسرے صوبوں کی طر ح سابق طریقہ کار بحال کرنے کا مطالبہ کیا انھوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں اراکین اسمبلی کی مداخلت سے محکمے تباہ اور ملازمین بے چینی کا شکار ہیں جبکہ افسران اور ملازمین کے سیاسی اور انتقا می تبادلوں اور بھرتیوں نے پورا نظام متاثر کر رکھا ہے جس کا واحد حل اختلافات ختم کر کے ہڑتال و احتجاج ہے۔