بٹ خیلہ(مانند نیوز) رائز کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز بٹ خیلہ میں فارمیسی کونسل خیبر پختونخوا کے تحت منعقدہ فارمیسی بی کا سالانہ امتحان کا میابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیاجس میں پورے صوبے سے سینکڑوں طلبا و طالبات نے حصہ لیاڈائریکٹر رائز ڈاکٹر لیاقت رحمن اور پرنسپل ڈاکٹر نذیر احمد نے امتحانی ہال کے دورے کے موقع پر صحا فیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ دوسالہ فارمیسی ٹیکنیشن کیٹگری بی کے سالانہ امتحان کے ساتھ ساتھ رائز ایجوکیشن سسٹم میڈیکل وہیلتھ ایجوکیشن کیلئے سازگار اور بہترین ماحول فراہم کر رہاہے جبکہ عنقریب نرسنگ میں بھی داخلے شروع کئے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ موجودہ دور روایتی تعلیم سے ہٹ کرپروفیشنل و ٹیکنکل ایجوکیشن کا ہے فارم بی ڈپلومہ ہولڈراور نرسز کیلئے میڈیسن سٹو ر کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ وپرائیویٹ ہسپتالوں مختلف اداروں اور بیرون ملک روزگار کے وسیع مواقع ہیں اسلئے طلبا و طالبات کو کی ان سہولتوں سے فائدہ اٹھا نا چا ہئے۔