سخاکوٹ(مانند نیوز) بلال فاونڈیشن کی جانب سے بارش سے متاثرہ گھر کے مالک کو پچاس ہزار روپے نقد اداکر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے غم جبہ خرکی ڈھیری سخاکوٹ میں سیدنواب کے گھر کو شدید نقصان پہنچا تھااور نکا کافی مالی نقصان ہوا تھا۔گذشتہ روز بلال فاونڈیشن کے چیئرمین بلال خان کے والد صاحب حاجی عبید اللہ اور انکے چچا ویلج کونسل خرکی ڈھیری کے چیئرمین حاجی سعیداللہ نے بلال فاونڈیشن کی جانب سے غریب شخص کوپچا س ہزار روپے نقد رقم مالک مکان گوہر علی ولد سید نواب سکنہ غم جبہ خرکی ڈھیری سخاکوٹ کے حوالہ کیا۔اس موقع پر بلال فاونڈیشن کے چیئرمین بلال خان کے والد صاحب حاجی عبید اللہ اور انکے چچا ویلج کونسل خرکی ڈھیری کے چیئرمین حاجی سعیداللہ نے کہا کہ بلال فاونڈیشن ایک فلاحی ادارہ ہے جو ہر مشکل گھڑی میں انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور غریب ونادار لوگوں کی خدمت انکا بنیادی نصب العین ہے۔اس موقع پر متاثرہ مکان کے مالک نے بلال فاونڈیشن کے چیئرمین کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے اس مشکل گھڑی میں انکی مالی معاونت کی