پشاور(مانند نیوز) وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے جمعہ کو پولیس سروسز ہسپتال پشاور میں بچے کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلاکر انسداد پولیو کمپین کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ اور ای او سی کوارڈینیٹر عبدالباسط، پروگرام منیجر یونیسف وسام حازم، ٹیم لیڈ این سٹاپ ڈاکٹر حفیظ ٹیکنیکل فوکل پرسن پی ای آئی ڈاکٹر امتیاز علی شاہ، کمیونیکیشن آفیس یونیسف شاداب یونس اور ای او سی کے دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں کیساتھ گُفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت نے بتایا کہ عوام کو ساتھ لیکر چلنا ہے، علما، علاقے کے معززین، سیاسی رہنماوں اور پیڈیاٹریشنز کو انسداد پولیو مہم کا حصہ بنایا گیا ہے. صوبے کے مخصوص اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی ہیں۔ 29اپریل سے شروع ہونے والی دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو کی اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 44لاکھ 23ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطرے پلوائے جائیں گے۔ 29اپریل سے شروع ہونے والے اس پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے مرحلے میں صوبہ کے 13مکمل اضلاع بشمول پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرم، خیبر، باجوڑ، دیر اپر، بنوں، لکی مروت، ٹانک، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر میں بحیثیت مجموعی 28لاکھ 34ہزار306بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ مہم کے اس مرحلے کے دوران ضلع نوشہرہ، صوابی، بونیر، مالاکنڈ، چترال اپر، ہری پور، مانسہرہ اور ضلع مہمند میں واقع افغان مہاجر کیمپوں اور پاک افغان سرحد پر واقع مخصوص یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر78ہزار 198بچوں کو کو پولیو سے بچاوٗکے قطرے پلائے جائیں گے۔ 2مئی سے6مئی تک انسداد پولیو کے اس مہم کے دوسرے مرحلے میں پانچ اضلاع بشمول ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ، مردان، لوئر چترال اور لوئر دیر میں 15لاکھ 11ہزار325بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو کی اس مہم کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 21 ہزار38ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 18ہزار 926 موبائل ٹیمیں، 1,092فکسڈٹیمیں، 920 ٹرانزٹ اور 100رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ ان ٹیموں کی موثر نگرانی کیلئے 3,969ایریا انچارجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔اس پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی موثر سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تقریبا32ہزار 700 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے