پبی (مانند نیوز ) تھانہ پبی کی حدود کالج روڈ پرزبا نی تکرار پر فائرنگ جس سے ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوا پبی پو لیس نے بر وقت پہنچ کر ملز م کو زخمی حالت اورویڈیو میں فائرنگ کر تے ہو ئے مرکزی ملزم ابرا ہیم کو بھی گرفتار کیاخائستہ گل سا کن خدریزی نے پبی پو لیس کو رپورٹ درج کرا تے ہو ئے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج پبی روڈ پرمیر ا بیٹا عد نان کھڑا تھا کہ اس دوران عمیر ولد یار محمد ساکن محب بانڈہ نے میرے بیٹے عد نان پر فا ئرنگ شروع کی جس سے میرا بیٹا عدنان جان بحق ہو گیا جوا بی فائرنگ سے ملزم عمیر زخمی ہوا پو لیس نے بر وقت موقع پر پہنچ کر زخمی ملز م عمیر کو گرفتار کیاایسی طرح تھانہ پبی پولیس کی کامیاب کاروائی کرتے ہو ئے سوشل میڈیا پر زیر گردش کرنے والی ویڈیو میں فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم ابراہیم ولد محمد نظیف کو بھی ایک گھنٹہ کے اندر اندر گرفتار کرکے تھانہ پبی منتقل کردیا ہے