کرم (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود نے علیزئی فورٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس، ونگ کمانڈرز، ایس پی پولیس، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، قومی تعمیر نو محکموں کے حکام، جملہ اقوام کے مشران اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں علاقہ مشرانِ نے اپنے متعلقہ علاقوں کے مسائل و مشکلات پیش کرنے کے علاوہ 22 گھنٹے کی ناروا لوڈ شیڈنگ پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروباری زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہے۔ انہوں نے علاقے کے ترقیاتی لائحہ عمل پر بھی اظہار خیال کیا۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے عام نوعیت کے مسائل موقع پر ہی حل کر دئیے جبکہ دوسرے مسائل متعلقہ حکام کو مقررہ ٹائم لائن میں حل کرنے کی ہدایت کی۔اسی طرح انہوں نے ناروا لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ فی الفور ٹیسکو چیف کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کرم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علیزئی کا دورہ بھی کیا اور ہسپتال میں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر طبی عملے کے مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے