سخاکوٹ(مانند نیوز) تحصیل چیئرمین پیر اسلام خان غازی اور اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی نے سخاکوٹ مین چوک میں پھاٹک کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر ویلج کونسل چیئرمینان ساجد حسین مشوانی، سبزعلی خان، علی رحمان، نورالامین، کونسلر عمران خان اور ٹی ایم اے سٹاف کے اہلکاران بھی موجود تھے۔تحصیل چیئرمین پیر اسلام خان غازی اور اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی نے وی سی چیئرمینان کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر تحصیل چیئرمین پیر اسلام خان غازی، اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی، وی سی چیئرمینان ساجد حسین مشوانی اور سبزعلی خان نے کہا کہ یہ عوامی مطالبہ تھاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کیساتھ ساتھ مین چوک میں پھاٹک وقت کی اشد ضرورت ہے یہ پھاٹک سکولوں کے اوقات کارکے وقت صبح ودوپہر ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے گااور اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کھول دیا جائے گاتاکہ مریض کو سخاکوٹ ہسپتال پہنچانے یاکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں یوٹرن کی بجائے سخاکوٹ مین چوک کاراستہ استعمال کریں اور اس سے فاصلہ کم پڑے۔انہوں نے کہا کہ یہ مین چوک رات کومکمل کھلارہے گاتاکہ رات کے وقت کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مشکلات نہ ہوں۔انہوں نے ٹرانسپورٹروں سے اپیل کی کہ ایمرجنسی صورت کے علاوہ ٹرنسپورٹر یوٹرن استعمال کریں تاکہ ٹریفک میں بدنظمی پیدا نہ ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے