مردان(مانند نیوز )مردان کی مرکزی نستہ روڈ جوکہ جگہ جگہ سے خراب ہوگیا تھا۔ ایک عرصے تک انتظامیہ کی جانب سے مرمت نہ کیے جانے پر نستہ روڈ کی مقامی لوگوں اور تاجروں واجد اعوان،جاوید،نور اکبر خان،فر ہاد علی، ملک فواد اور محمد عارف نے خود اس کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔ نستہ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ سے شہری گزشتہ کئی سال سے پریشانی کا شکار تھے جس کی وجہ سے روڈ پر جابجا گڑھے پڑ گئے ہیں جسکی وجہ سے راہگیروں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،شہریوں کی مسلسل شکایات پر ضلعی انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔