پشاور(مانند نیوز )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے جعلی فارم 47 پر مہر تصدیق لگا دی۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کے عہدے پر عوام کا مسترد شدہ شخص بٹھا دیا گیا، جعلی فارم 47 سرکار الیکشن میں مسترد افراد کو نواز رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں سے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس لینا اب فرض بن چکا، اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی جعلی سرکار کو زمین بوس کرے گی۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ چچا اور بھتیجی کی جعلی سلطنت کے لئے گہرا گڑھا تیار ہے۔انہوںنے کہا کہ مینڈیٹ چورٹولے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کسان رل گئے،وفاق میں جعلی حکومت کے بعد بھی گندم کی درآمد کا سلسلہ جاری رہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے