پبی(مانند نیوز ) پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کا معاشی قتل عام بند کیا جائے،29 مء کو صوبائی اسمبلی کے سامنے لاکھوں ملازمین دھرنا دینگے۔تفصیلات کے مطابق ملی لیبر فیڈریشن کے زیراہتمام ایک ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔جس میں اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا،وزیر زادہ صوبائی صدر ایپکا۔لیاقت بیگ مرکزی ملی فیڈریشن،انعام اللہ یوسفزئی صدر ایپکا،مقبول شاہ ایپکا،اخترہ بی بی صوبائی صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز، فضل قیوم صدر پیرامیڈیکل،گل زمین صدر, محمد شعیب صوبائی صدر سب انجینئر سلیم خان صدر ایپکا ملاکنڈ،ملک سکندر آل ٹیوٹا ایمپلائز،رفعت بی بی صدر شاھین لیڈی ہیلتھ. عشرت بی بی جنرل سیکریٹری،اخترمنیر صدر TMA, اور مختلف تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکریٹری صاحبان نے شرکت کی۔اجلاس سے مقررین نے کہا۔کہ تاریخ گواہ ہے۔کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں کسی بھی پارٹی کا حکومت 2 دفعہ برسراقتدار نہیں آیا ہے۔لیکن پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا کے عوام اور سرکاری ملازمین نے تین دفعہ ووٹ دے کر اقتدار کے ایوانوں کو پہنچایا۔لیکن افسوس ہے۔کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت نے پنشن اصلاحات کے نام پر پنشن کموٹیشن میں کمی کا بل پاس کیا۔جس سے ریٹائرمنٹ کے وقت سکیل 1 سے لیکر 22تک ملازمین کو کا فی نقصان اٹھانا پڑا رہا ہے۔حالانکہ باقی تینوں صوبوں میں یہ قانون لاگو نہیں۔اب آئندہ صوبائی بجٹ میں ایک بار پھر حکومت ملازمین کے گلے پر چھْری پھیر رہی ہے۔اور پنشن کموٹیشن،گریجویٹی،میڈیکل الاونس،فیملی پنشن،ادروں کی نجکاری،محکمہ جات کی پرائیویٹ سیکٹر میں دینے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔جو ظلم کے مترادف ہے۔اور صوبہ بھر کے لاکھوں ملازمین 29 مئی کو صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کا گھیراؤ کرینگے۔اور دھرنا دینگے۔علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔کہ ہم تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔29 مئی سے پہلے ملازمین کے قائدین کو طلب کرکے ھمارے جائز مطالبات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں