پبی (مانند نیوز )سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلیے لائحہ عمل طے عوام کی عزت،جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہیں عوام الناس کو پرسکون ماحول فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ناقص کارکردگی کے حامل افسران سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ان خیا لات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد اظہر خان نے پولیس لائن نوشہرہ میں امن وامان کے حوالے سے منعقدافسران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اجلاس میں ضلع بھر سے تھانہ جات کے بیٹ افسران،جوکیات کے انچارج،ٹینیکل سٹاف ودیگر نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان نے فردا فردا ہر بیٹ افسر سے اسکی بیٹ میں سرزد کرائم کے متعلق سختی سیبازپرس کی غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عرصہ 7یوم میں کارکردگی بہتر کرنے کی وارننگ دی گئی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد اظہر خان نے کہا کہ آپ تمام آفیسرز نوشہرہ پولیس کے لیے ریڑھ کی ھڈی کی مانند ہو علاقہ میں اپنا اثر ورسوخ مجرمان کی سرکوبی کیلیے استعمال کریں۔جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔موبائل گشت کو موثر بنائیں۔اپنی آنکھیں کھلی رکھیں۔عوام سے بہتر رابطہ استوارء کریں۔عوام الناس میں اپنی موجودگی طاہر کریں تاکہ آپ کی موجودگی سے عوام کو تحفظ کا احساس ہو۔عوام کی بے لوث خدمت کریں