ہنگو (مانند نیوز)ڈی پی او آفس اورکزئی میں پولیس جوانوں کے جائز عرض ومعروض اور فرائض منصبی کے سلسلے میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔فرائض منصبی میں غفلت برتنے پر 1 پولیس اہلکار کو برخاست جبکہ 12 پولیس اہلکاروں کو فائنل شوکاز نوٹس دیا گیا۔اردلی روم میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی صلاح الدین کنڈی نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سنے اور تقرری اور تبادلوں سمیت دیگر ضروری احکامات جاری کئے۔ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کنڈی نے ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 1 پولیس اہلکار کو برخاست کردیا،جبکہ 12 پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس دیا۔ڈی پی او اورکزئی نے اس موقع پر کہا کہ پولیس جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔ ان کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر مناسب اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کے تمام جائز مسائل محکمانہ قواعد و ضوابط اور پولیس رولز کو مدنظر رکھتے ہوئے حل کئے جائیں گے۔ اور کسی کیساتھ ناانصافی نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ جو افسر اور اہلکار ایمانداری اور دیانتداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام نہیں دیگا اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی لہذا تمام افسران اور اہلکاران اس بات کو یقینی بنائے کہ اپنی ڈیوٹی کو فرض العین سمجھ کر ادا کریں۔۔ڈی پی او اورکزئی نے مزید کہا کہ پولیس جوان اپنے فرائض خوش اسلوبی اور ایمانداری سے انجام دیں۔ کوئی بھی اہلکار عوام کے ساتھ نامناسب رویہ نہ اپنائے۔ عوامی خدمات کو فرض العین سمجھ کر شہریوں کے ساتھ بہترین اخلاق اور اچھے روئیے کا مظاہرہ کریں۔۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے